Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران میں زلزلہ زدہ علاقوں میں فوری مدد

ایران کی انجمن ہلال احمر نے زلزلہ زدہ علاقوں میں 1800 کیمپ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے کے آغاز سے اب تک زلزلے سے متاثر علاقوں میں 1800 کیمپ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے ایران کے دنا شہر کے سی سخت علاقے میں زلزلہ متاثرین کی بر وقت مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو جن امدادی اشیاء کی  ضرورت ہے وہ مہیا کی جارہی ہے۔

کریم ہمتی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کیمپ کی تقسیم کے علاوہ ایک ہزار دو سو فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی شدت کی وجہ سے سنیچر کی دوپہر تک امدادی کام مکمل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے سی سخت علاقے میں بدھ کے روز آنے والے زلزلے میں 61 افراد زخمی ہوگئے تھے  تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی-

ٹیگس