ایران، یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کرتا رہے گا
Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ہر اس اقدام اور عمل کا جو یمن کے عوام کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا باعث بنے حمایت کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہا کہ تہران ہر اس اقدام اور عمل کا جو یمن کے عوام کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا باعث بنے حمایت کرے گا۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ یمن میں انسانی بحران کے حل کے مقصد سے جنگ بندی اور یمن کے عوام کے محاصرے کو ختم کیا جانا، یمن کے مسئلے کے دائمی حل کی جانب ایک قدم ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت در اصل مظلوموں کی حمایت ہے۔