Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش ناکام بنادی گئی

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کی مقامی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس صوبے میں بدامنی پھیلانے کے لئے مسلح افراد کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ابوذر مہدی نخعی نے کہا ہے کہ ایران کے پولیس اہلکاروں کی ذہانت و ہوشیاری کی بدولت کورین چوکی پر ہلکے ہتھیاروں اور ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ حملہ کرنے کے مسلح افراد کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

انھوں نے کورین میں پیش آنے والے واقعے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ذرائع ابلاغ کے زہریلے اور منفی پروپیگنڈے کے بعد کچھ شرپسند عناصر نے شمسر-سراوان چوکی پر ہلاکتوں کی خود ساختہ خبروں کے بہانے مختلف ہتھیاروں کے ساتھ کورین اور قلعہ بید کی چوکی پر قبضہ کرنے کی غرض سے حملہ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے پولیس اہلکاروں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح شرپسند عناصر کی فائرنگ کا جواب دیا جس کے بعد یہ مسلح عناصر اپنے مقصد کے حصول میں ناکام ہونے کے بعد فرار ہو گئے۔

ابوذر مہدی نخعی نے تاکید کی کہ ایران کے پولیس اہلکاروں کی ذہانت و ہوشیاری سے زاہدان اور اس کے آس پاس کے تمام علاقوں میں امن قائم ہے۔

پیر کے روز پاکستان سے ملنے والی مشترکہ سرحد پر ایندھن لے جانے والے لوگوں کے اقدام کے بعد جو سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ پر منتج ہوا شدید جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں اور کچھ لوگ سرحدی گیٹ کو توڑتے ہوئے ایران کے علاقے میں داخل ہو گئے اور پھر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس