Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملہ، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی افواج کے غیر قانونی اور جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے شام پر امریکہ کے غیر قانونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ جو شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کا تسلسل ہے، ایسے میں ہوا ہے کہ جب امریکی افواج شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہو چکی ہیں اورحالیہ برسوں میں اس ملک کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرنے کے علاوہ تیل سمیت قدرتی وسائل کو چوری کر رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی انتظامیہ کے اس اقدام کو شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جو فوجی تنازعات کے فروغ اور خطے کے مزید عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ  شام میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈوں میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے اور ان سے غلط طور پر استفادہ کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کی وزارت خارجہ نے بھی مشرقی شام میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے جنگ میں شدت کا باعث قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کل دہشتگرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم  میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی  جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

ٹیگس