چینی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی
Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین «سینوفارم» کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین «سینوفارم» کی پہلی کھیپ آج اتوار کے روز ایران پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین «سینوفارم» کی پہلی کھیپ میں 2 لاکھ 50 ہزار ویکسین شامل ہیں۔
اس سے قبل روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین «اسپوٹنک وی» کی پہلی کھیپ جمعرات 4 فروری کو ایران پہنچی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل اپنے آخری مرحلہ سے گزر رہا ہے اور جلد ہی ایرانی ویکسین بھی بازار میں آجائے گی- ایران میں کورونا کی تین الگ الگ ویکسین تیار کی جا رہی ہیں۔