Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے: ایران

ایران کےنائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ، ایران کیخلاف امریکہ کے غیرقانونی پابندیوں کی منسوخی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے یونان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری ثمیستوکلیس دمیریس کے ساتھ آنلائن گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے کو آگے بڑھانے کے واحد راستے کو ایران کیخلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کی منسوخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے فریقین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سفارتی طریقہ اپناتے ہوئے کسی بھی غیرتعمیری اقدام سے اجتناب کریں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سفارتی کامیابی کے طور پر ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس معاہدے میں بغیر پیشگی شرط کے امریکہ کی واپسی اور ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کو ایران کیجانب سے اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کا شرط قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے اصولوں کے مطابق اور امریکی وعدہ خلافی کے رد عمل میں اپنے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

سید عباس عراقچی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کیخلاف کسی بھی قرارداد کی منظوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کی شکست کے بعد ہم اس جیسے اقدامات کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے ایران اور یونان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔

اس موقع پر یونان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے مخالف تھے اور جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے سفارتی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس