Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوری نظام کسی قیمت پر یورینیئم افزودگی کےتعطل کو تسلیم نہیں کرے گا، خطیب جمعہ

خطیب نماز جمعہ تہران نے مذاکرات کے صرف جوہری معاملے تک محدود ہونے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوری نظام کسی قیمت پر یورینیئم افزودگی کےتعطل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: آیت اللہ سید احمد خاتمی نے خطبہ نماز جمعہ کے دوران ایران - امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نظام کی بات مذاکرات میں کرتے ہیں، اور ہم عوامی نقطہ نظر کی ترجمانی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف جوہری معاملے پر ہیں اور میزائل پروگرام مذاکرات کے قابل نہیں۔

خطیب جمعہ تہران نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری نظام یورینیئم افزودگی کو معطل کرنے پر نہ تیار تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا، یہ ہرزہ سرائی جو بعض امریکی مذاکرات کار کرتے ہیں کہ افزودگی زیرو ہونی چاہیئے، یہ ناممکن ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے امریکی صدر کو دور حاضر کا فرعون قرار دیا تاہم واضح کیا کہ ایرانی قوم انکی دھونس دھمکی کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے۔

تہران کے جمعہ کے خطیب نے امریکی مذاکراتکار وٹکاف کے اُس بیان کا حوالہ دیا کہ جس میں انہوں ںے کہا تھا کہ اتنے فوجی دباؤ ک باوجود ایران کیوں تسلیم نہیں ہوتا، کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ اور ٹرمپ جیسے لوگ ایرانی قوم کو نہیں پہچانتے اور یہ نادانی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے ایرانی قوم کو مکتب حسینی کیتربیت یافتہ قوم قرار دیا اور کہا کہ اس مکتب کا سلوگن ھیھات منا الذلہ ہے اور اس بار اگر کوئی تصادم ہوا تو یقینی طور پر یزیدی مارے جائیں گے۔

 

 

ٹیگس