پوپ کے پوری سلامتی کے ساتھ عراق پہنچنے کا سہرا شہید سلیمانی کے سر ہے: امیر عبداللہیان
عالمی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی کی جانفشانیوں کے بغیر پوپ فرانسس پوری سلامتی کے ساتھ عراق نہیں پہنچ سکتے تھے۔
امیر عبداللہیان نے جمعے کے روز ایک ٹویٹ کیا کہ "پوپ فرانسس بغداد پہنچ گئے۔ ابو مہدی المہندس، جنرل سلیمانی اور خطے اور عراق میں دہشتگردی اور داعش کے خلاف جدوجہد کے شہداء کی جانفشانیوں کے بغیر آج ویٹیکن کے پاپائے اعظم امن و سلامتی کے ساتھ عراق میں داخل نہیں ہو پاتے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ عراق میں وائٹ ہاؤس کی مداخلت اور امریکی فوجیوں کی موجودگي بدستور بدامنی کا سبب ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس جمعے کے روز ایک چار روزہ دورے پر عراق پہنچے ہیں۔ ان کا دورہ انتہائي شدید سیکورٹی انتظامات اور بغداد میں آمد و رفت پر پابندی کے درمیان انجام پایا ہے۔