Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے نتائج دہشت گردی اور جنگی جرائم جیسے ہیں، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ پابندیوں کے طویل مدت نقصانات و نتائج وحشیانہ اور دہشت گردانہ نیز انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کی مانند تباہ کن ہیں۔

مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو قحط و بھوک مری اور جنگ و خونریزی کے بارے میں منعقد ہوا، اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں غذائی قلت و بھوک مری کا مقابلہ کرنے کے لئے محاصروں اور پابندیوں کے خاتمے اور بین الاقوامی تعاون کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلح جھڑپوں اور قبضے کے دوران عام شہریوں کو تحفظ اور ان کے کھانے پینے کا بندوبست کرنا ضروری ہے اور جنگی حربے کے طور پرانھیں بھوکا رکھے جانے پر پابندی ہونی چاہئے ۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ یمنی عوام اور غزہ کے عوام کے خلاف غیر انسانی محاصرے کے خاتمے سے بڑھ کر کچھ بھی ضروری نہیں ہے۔

 

ٹیگس