Mar ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۵:۴۹ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ

ایران نے کہا ہے کہ آئي اے ای اے ایک فنی ادارہ ہے اسے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے ہی بات کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کو صرف تیکنکی معاملات میں اپنی رائے دینے کا حق  ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعید خطیب زادہ نے جو پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کو نصیحت کی وہ صرف فنی اعتبار سے ہی اپنی ائے کا اظہار کرے۔

سعید خطیب زادہ نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل  رافائل گروسی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر مزید نگرانی کی بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کا معاملہ مکمل طور سے فنی اور تکنیکی شمار ہوتا ہے۔

 سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے آئی اے ای اے سے طے شدہ سمجھوتے کی بنیاد پر ہمیشہ ہرجگہ کی نگرانی و نظارت کی اجازت دے رکھی ہے اور ان میں سے بعض ایسی بھی جگہیں ہیں جو اضافی پروٹوکول سے مربوط  ہیں کہ جہنیں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کی اساس پر معطل کردیا گیا اور اس سلسلے میں تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ سفارتکاری کے لئے ان تین مہینوں سے استفادہ کیا جاتا ہے یا نہيں۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کو میرا مشورہ یہ ہے کہ صرف فنی اور تیکنکی اعتبار سے اظہار رائے کرے اور غیرجابندار رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے باہمی تعلقات اسی دائرے میں جاری رکھے جاسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی خطیب زادہ نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ  کسی بھی موضوع پر بالواسطہ یا بلاواسطہ بات چيت نہیں کر رہے ہيں۔

ٹیگس