ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد دعوے
ایران نے امریکی بیسز پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام میں ایک خط میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے عراق میں امریکی بیسز پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
ایران کے مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر امریکی فوجی بیسز پر کسی بھی فرد اور تنظیم کے حملے کی حمایت نہیں کی ، انہوں نے مزيد کہا کہ ہم عراق میں امریکی فورسز کیخلاف حالیہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتے ہیں ۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، 25 فروری 2021 کو شام اور عراق کی سرحد میں عراقی فورسز کیخلاف ہونے والے امریکی فوجی حملے کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خطرناک اقدامات سے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کی خود ساختہ تشریح کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، علاقائی ممالک کی قومی سالمیت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقائی کشیدگی بڑھے گی اور یہ اقدام صرف دہشتگرد گروہوں کے مفاد میں ہوگا کہ جن کو روکا جانا ضروری ہے۔