Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے سامنے سربسجود\\\\\\\\\\\\\\\
    اسرائیل کے سامنے سربسجود\\\\\\\\\\\\\\\"خلیج فارس تعاون کونسل\\\\\\\\\\\\\\\" زمینی حقائق کو سمجھنے سے عاجز ہے۔

خطیب زادہ نے کہا ہے کہ سعودی حکومت علاقے میں نفرت اور تشدد کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس کے اختتامی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے کونسل اور اس کے اجلاسوں کو یرغمال بنارکھا ہےاور جبری طور پر علاقے میں اپنے تباہ کن نظریات، نفرتوں اور تشدد کی ترویج کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے اس اجلاس کا بیان بھی ماضی کے اجلاسوں کی طرح علاقے کی صورتحال کو سمجھنے سے عاری ہے اور کونسل کے رکن دیگر ملکوں پر سعودی حکومت کے عناد اور سیاسی دباؤ کا تسلسل ہے۔

سعید خطیب زادہ نے ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ پر زور دیا اور دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ خلیج فارس کے تینوں جزائرغیر متنازع اور ایران کی سرزمین کا حصہ ہیں۔

انہوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے فرسودہ بیانات جاری کرنے کی بجائے زمینی حقائق پر توجہ دے اور لاحاصل الزام تراشی کی بجائے علاقائی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دے۔

خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے اجلاس کے اختتامی بیان میں یمن میں رونما ہونے والی فوجی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران پر علاقے کے امن و استحکام کو درہم برہم کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے اختتامی بیان میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے لئے اسلحہ کی ترسیل کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ آئندہ کسی بھی قسم کی بات چيت، بیلسٹک میزائلوں اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے دائرے ميں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے اختتامی بیان میں ایران کے تین جزائر کو مقبوضہ جزائر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان تینوں جزائر کے تعلق سے ایران کا ہر اقدام غیرقانونی ہے۔

 

ٹیگس