Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • یورپی ٹرائیکا کا غیر ذمہ دارانہ روّیہ

جامع ایٹمی معاہدہ ایران کے ذمہ دارانہ روئیے کی بناپر ہی محفوظ ہے۔

اسلامی جمہوریہ کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون پر واضح کردیا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدہ ایران کے ذمہ دارانہ روئیے کے سبب محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے صیہونی حکومت کے صدر کے ساتھ الیزہ پیلس میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران دعوی کیا تھا کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اسے چاہیے کہ وہ ذمہ دارنہ رویہ اختیار کرے۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے امانویل میکرون کی بے تکی باتوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا ایٹم بم رکھنے والی ایک دہشت گرد ریاست کو خوش کرنے کے لئے ایران کو ذمہ دارانہ روّیہ اختیار کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔

انہوں کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایران کے ذمہ دارانہ رویئے کی وجہ سے ہی جامع ایٹمی معاہدہ برقرار ہے، یورپی ٹرائیکا اور امریکہ کو ایٹمی ڈیل کے دشمن نمبر ایک کے ساتھ  گٹھ جوڑ کی بجائے سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231 کی پابندی کرنی چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے پرزور لفظوں میں یہ بات واضح کردی ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی امریکہ نے کی تھی، لہذا واشنگٹن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں اٹھا کراس معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائے، لبتہ تہران نے واضح کردیا ہے کہ ایران کو اس معاہدے میں امریکہ کی واپسی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔   

ٹیگس