امریکہ کی ہٹ دھرمانہ پالیسی کا سلسلہ جاری
Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
ایران نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا کو جرات و بہادری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے ٹویٹ کرتے ہوئے یورپ اور بائیڈن حکومت کے ہنی مون منانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے خلاف امریکہ کی منہ زوری کی پالیسی جاری ہے اور یہ پالیسی ٹرمپ کے دور سے شرو ع نہیں ہوئی اوراس کے بعد بھی ختم نہیں ہوگی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم کسی کے ہنی مون کو خراب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم یوں دکھائی دیتا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ پومپئو کی سفارتکاری کا عمل جاری رہے گا۔
خطیب زاده نے یورپی ٹرائیکا کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ٹرائیکا کو جرات و بہادری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔