Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کی جامع دستاویز پر دستخط

ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کی جامع دستاویز پر آج دستخط ہوںگے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے ایران کے ٹیلی ویژن چینل ایک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ اس دورے میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ  ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

سعید خطیب زاده نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے دورہ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ ایران اور چین کے سفارتی تعلقات کی برقراری کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر انجام پا رہا ہے اور اس دورے کے موقع پر ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کے جامع پروگرام کی دستاویز پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

اس دستاویز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی گئی ہے اور یہ  دونوں ممالک کے درمیان جامع سند ہے ۔

واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کی شام تہران پہنچے۔

ٹیگس