Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کی نینو مصنوعات کی عالمی مقبولیت میں اصافہ

ایران کی تیارہ کردہ نینو مصنوعات دنیا کے پانچ براعظموں کے انتیس ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔

یہ بات صدارتی کمیٹی برائے فروغ نینو ٹیکنالوجی کے سربراہ سعید سرکار نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں تیار کی جانے والے سات سو پچیس نینو مصنوعات دنیا بھر کے ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایران نے حالیہ برسوں کے دوران ایشیائی ملکوں میں اپنی نینو مصنوعات کی برآمدات کے لیے خصوصی مراکز قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

سعید سرکار کا کہنا تھا کہ چین ، ہندوستان، انڈونیشیا، شام، ترکی اور عراق ایسے ممالک ہیں جو نہ صرف ایرانی نینو مصنوعات حاصل کر رہے ہیں بلکہ ایران کی فنی خدمات سے بھی بہرمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نینو سائنس کے فروغ کے حوالے سے ایران دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور سن دوہزار بیس کے دوران نینو سائنس کے حوالے سے ایرانی ماہرین کے تیرہ ہزار مقالے دنیا کے معتبر سائنسی جریدوں  کی زینت بن چکے ہیں۔

ٹیگس