Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانو فوبیا میں مبتلا صیہونی وزیرخارجہ

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے وزيرخارجہ نے ایک بار پھر بے تکا اور من گھڑت دعوی کیا ہے۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیر خارجہ  گابی اشکنازی نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اسرائیل سے جو ہو سکا وہ کرے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران، حزب اللہ اور بقول ان کے دیگر شدت پسندوں کی جانب سے خطے اور مشرق وسطیٰ کے امن کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت کی۔

صہیونی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شدت پسندوں کو روکنے کے لیے ہم سے جو ہو سکا کریں گے اور ایران کی حکومت کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکیں گے۔

مبصرین کے نزدیک ایرانوفوبیا کی پالیسی کے تحت نیتن یاہو سمیت اسلام دشمن طاقتیں اور ان کے پٹھو اس طرح کے بیانات دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہيں کہ گویا ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے نہیں ہے اور وہ جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور اعلی حکام بارہا اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہيں ہے۔

ٹیگس