ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات ؟
ایران نے سعودی عرب سے گفتگو کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرت کے بارے میں شائع ہونے والی متضاد رپورٹوں کے بارے میں کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب کی شاہی حکومت کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے نیز علاقے کے امن و استحکام کے لئے موثر اور مفید سمجھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کے ساتھ ہی اہم علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بریفنگ دیتے بتایا کہ پاکستان کے وزيرخارجہ بدھ کے روز تہران پہنچ رہے ہيں۔
واضح رہے کہ کچھ ذرائع ابلاغ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ ایران اور سعودی عرب نے عراق میں خفیہ مذاکرات کئے ہیں ۔ یورپی اور امریکی حلقوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس قسم کے مذاکرات کی خبر تھی ۔
خبروں کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے
یوٹیوب پر ہمارے پروگرام دیکھنے کے لئے سبسکرائب کریں
یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں