ایرانی ماہرین کے تیار کردہ پہلے اسٹیم ٹربائن روٹر کی رونمائی
ایرانی ماہرین کے تیار کردہ پہلے اسٹیم ٹربائن روٹر کی رونمائی کردی گئی ہے ۔
ساڑھے بیاسی کلوواٹ کے اسیٹم ٹربائن روٹر کی ری ڈیزائننگ اور ساخت کا کام ایران کی پاور پلانٹ ریپیئر کمپنی کے ماہرین کے ہاتھوں انجام پایا ہے۔
اس ٹربائن کی تیاری کے بعد ایران ایسے بھاری ٹربائن تیار کرنے والے دنیا کے پانچ ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
ریورس انجینیئرنگ کے ذریعے تیار کیے جانے والے اسٹیم ٹربائن روٹر کی تیاری میں چھے ماہ کا عرصہ لگا ہے۔
ایسے غیر ملکی روٹر کی قیمت تین ملین یورو کے برابر ہے جبکہ ایرانی ماہرین نے تقریبا اس کی آدھی سے کچھ زیادہ لاگت میں یہ ٹربائن تیار کیا ہے۔
یہ ٹربائن پانچ سو ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کا درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہے۔
روٹر کسی بھی ٹربائن کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے اور بجلی کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔ ایران کی پاور پلانٹ ریپئر کمپنی عالمی سطح پر اسٹیم ٹربائن بنانے والی غیر ملکی کمپینوں کے ساتھ رقابت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔