Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۰ Asia/Tehran
  • کورونا کا سونامی: ایران نے ہندوستان کی مدد کا اعلان کردیا

ایران کورونا سے مقابلے کے لیے ہندوستان کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

اس بات کا اعلان ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے نام بھیجے جانے والے ایک مراسلے کے ذریعے کیا ہے۔

ایران کے وزیر صحت نے اپنےمراسلے میں یہ  بات زور دے کر کہی ہے کہ کورونا کا مقابلہ  باہمی تعاون اور ہمدردی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر سعید نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ اس مشکل گھڑی میں ہندوستان کو فنی اور مہارتی  امداد کے ساتھ ساتھ لازمی آلات وسائل بھی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایران کے وزیرصحت نے ہندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ ایران کو ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کا سامنا ہے  تاہم تہران نے اندرونی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نیز ملکی سائنسدانوں کی مربوط علمی کوششوں کے ذریعے کورونا کی خطرناک موجوں کو کمترین نقصان کے ساتھ عبور کرلیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت ہندوستان کو کورونا کے سونامی کا سامنا ہے جس کے باعث صورتحال انتہائی تیزی سے ابتری کی طرف گامزن ہے۔  

ٹیگس