Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے امیر اور وزیر خارجہ سے باہمی دلچسچی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دوحہ کے دورے کے موقع پر قطر کے امیر سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

قطر کی سرکاری ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر نے اس ملاقات میں  ایران کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔ اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران کے صدر حسن روحانی کا پیغام بھی پیش کیا ۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے قبل دوحہ میں قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی سے  ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسچی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قطر میں تعینات ایران کے سفیر حمید رضا دہقانی  نے محمد جواد ظریف کے دورہ قطر کی اہمیت سے متعلق کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ بین الاقوامی اور علاقائی تبدیلیوں کے پیش نظر، قطر سے باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے قطر اور خلیج فارس کے ساحلی ممالک سے تعلقات اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اتوار کے روز عراق اور قطر کے حکام سے ملاقات کے مقصد سے ان ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے۔

ٹیگس