Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  •  ایران کے خلاف تمام امریکی پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا

ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف تمام امریکی پابندیوں کو ختم کرنا ہو گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو منسوخ کرنا ہوگا خواہ وہ جس دور میں بھی لگائی گئی ہوں، سب کو ہٹانا ہو گا۔

انھوں نے کاتسا سے موسوم پابندیوں کے بارے میں کہا کہ ایران کا موقف ہے کہ امریکہ کی تمام پابندیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے گا اور پھر اس بات کو پرکھا جائے گا کہ پابندیا‍ں عملی طور پر ختم ہو گئی ہیں یا نہیں اور پابندیوں کے عملی خاتمے کی تصدیق ہونے کے بعد ہی امریکہ ایٹمی معاہدے میں واپس لوٹ سکتا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے واضح الفاظ میں کہا کہ تہران نہ توجلد بازی چاہتا ہے اور نہ ہی مذاکرات کو غیر ضروری طول دینے کی کوششوں کو برداشت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات بڑے کٹھن اور دشوار مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں تاہم درست سمت میں گامزن ہیں۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ مختلف ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں تا کہ پابندیوں کے خاتمے اورعملی طور پر امورکو پرکھنے کا کام کیا جا سکے۔

ایران کے سینیئرایٹمی مذاکرات کار نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے دو ورکنگ گروپ اب تمام امور کو ضبط تحریر میں لائیں گے جبکہ تیسرے ورکنگ گروپ کو ابھی پابندیوں کے خاتمے کی صداقت جاننے کے طریقہ کار کے بارے میں بات چیت کرنا ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جہاں بات چیت کچھ طول پکڑسکتی ہے تاہم امید ہے کہ مذاکرت کسی واضح مقام پر پہنچ جائیں گے جس کے بعد تمام وفود ضروری صلاح و مشورے کے لئے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو واپس لوٹ جائیں گے۔

ایران اور گروپ چار جمع ایک کے وفود کی شرکت سے مشترکہ کمیشن کی ایک نشست منگل کو ویانا میں منعقد ہوئی جس میں یورپی یونین کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

اس نشست میں طے پایا کہ مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے گا اور ماہرین کی سطح پر دو گروپ دو شعبوں یعنی پابندیوں کے خاتمے اور جوہری مسائل کے حل کے امور کو تیزی سے آگۓ بڑھائیں گۓ۔

سید عباس عراقچی نے ویانا میں دو طرفہ اور کثیر جانبہ مذاکرات کے عمل میں روس اور چین کے موقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیگس