Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • فرانس کی دوغلی پالیسی پر ایران کی کڑی نکتہ چینی

ایران کے وزیر خارجہ نے فرانس کے حالیہ میزائل تجربے اور پیرس اور بعض دیگر ممالک کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام کو محدود کرنے کی دوہری پالیسی پر تنقید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے فرانس کی جانب سے اسٹریٹجک میزائل (M51.2 ) کے تجربے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فرانس کی دوغلی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی۔

واضح رہے کہ فرانس کی فوج نے کل بحر اوقیانوس کے ساحل پر بیسکاروس سائٹ پر ایک پیشرفتہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

فرانس کی مسلح افواج کی وزارت نے ایک بیان میں کہا  کہ یہ تجربہ فرانس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے دائرے میں ہے۔

فرانس نے یہ تجریہ ایک ایسا وقت میں کیا ہے کہ جب فرانس نے ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات کرنے اور اسے محدود کرنے پر تاکید کی تھی۔

ٹیگس