May ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • ویانا ایٹمی مذاکرات کے چوتھے دور میں شمولیت کے لئے عراقچی ویانا پہنچے

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی ایٹمی مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے جمعرات کے روز ویانا پہنچ کر آئی آے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی سے ملاقات بھی کی۔

ویانا میں مشترکہ ایٹمی کمیشن کے فریق ملکوں کے درمیان دو طرفہ اور کثیر جانبہ سطح پر نشستوں کا سلسلہ جاری رہا ہے جن میں ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے پر گفتگو ہوتی رہی ہے ۔

واضح رہے کہ ایران نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ تہران کے خلاف پابندیاں ہٹائے بغیر ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں لوٹ سکتا۔

ٹیگس