May ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ویانا میں مشترکہ ایٹمی کمیشن کے چوتھے دور کے اجلاس کا اختتام

ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کی شرکت سے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا چوتھا دور ختم ہو گیا-

ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کی شمولیت سے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے فریقوں کے درمیان جمعے کے روز چوتھے دور کے مذاکرات ہوئے، اور تمام فریقوں نے مذاکرات کو کم سے کم مدت میں نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مذاکرات کے شرکا نے ایٹی معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی  اور اس سلسلے میں طے پانے والے سمجھوتے کو موثر اور عملی بنائے جانے پر اطمینان کے حصول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور طے پایا کہ سمجھوتے کا متن تیار کرنے  کے لئے  فوری طور پر کام شروع کر دیا جائے۔

اس سے قبل جمعرات کو یورپی یونین نے ایک بیان میں ویانا میں ایٹمی کمیشن کے مذاکرات جاری رہنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مذاکرات کے اس عمل میں ایرانی وفد کی قیادت ایرانی نائب وزیر خارجہ اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سید عباس عراقچی کر رہے ہیں جبکہ اجلاس کی صدارت یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائب سربراہ انریکہ مورا کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس