May ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • مذاکرات کے ہتھکنڈے کے طور پر ٹرمپ حکومت کی پابندیاں ناقابل قبول، ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے ہتھکندے کے طور پر ٹرمپ دور حکومت کی پابندیوں کو جاری رکھنے کی باتیں کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کی جاسکتیں-

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کی اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بائیڈن کے برسراقتدار آنے کے باوجود گذشتہ پانچ ماہ سے جاری امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی اور اس ملک کی جانب سے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے ہتھکنڈے کے طور پر ٹرمپ دور حکومت کی پابندیوں کی باتیں کرنا ناقابل قبول ہیں اور جب تک امریکہ کے اس رویے میں تبدیلی نہیں آئے گی ویانا مذاکرات میں کامیابی ناممکن رہے گی-

ٹیگس