May ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران میں اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے فلسطین اسکوائر میں اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے خاتمے، اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا جس میں مختلف شعبہ ھای زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر فلسطینیوں اور استقامتی محاذ کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

فلسطینیوں کی کامیابی کے جشن کے پروگرام میں شعراء نے شعر پیش کئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے نتیجے میں 243 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ  ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔

ٹیگس