پچانوے فیصد پابندیاں ہٹا لئے جانے پر اتفاق ہو گیا، پانج فیصد پر مذاکرات جاری: عراقچی
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پچانوے فی صد پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں ویانا مذاکرات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقی کا کہنا تھا کہ پچانوے فیصد پابندیاں اٹھانے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ باقیماندہ پانچ فیصد پابندیوں کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ باقیماندہ پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ پندرہ سو پابندیوں میں سے گیارہ سو پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں جبکہ چار سو پابندیوں کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔
پابندیوں کے ہٹاے جانے کی چانچ پڑتال کے میکنیزم کے بارے میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جب پابندیاں عملی طور پر ختم ہوں گی تو اس کے اثرات عوام کی زندگیوں نیز سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں نمایاں ہوں گے۔