May ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف جنگ روک دی مگر خود اسکے خلاف قانونی جنگ جاری ہے: سربراہ ایران عدلیہ

ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے غاصب صیہونی حکومت پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غاصب صیہونی فوج اور غزہ کے مظلوم عوام کے درمیان فوجی جنگ بظاہر ختم ہو گئی ہے تاہم قانونی جنگ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت جرائم پیشہ صیہونی حکومت کو عالمی عدالت انصاف کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے اور اس معاملے کو پوری سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ تمام عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی فورمز پر جرائم پیشہ صیہونیوں کا تعاقب کیا جانا چاہیے اور دنیا کے تمام قانون دانوں اور حریت پسندوں پر اس حوالے سے بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

ٹیگس