Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کا اگلا مرحلہ آخری ہو سکتا ہے: ایران

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور اختتام پذیر ہو گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ آخری ہوسکتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے ویانا میں مشترکہ کمیشن کے پانچویں اجلاس کے اختتام پر کہا کہ مذاکرات میں شریک وفود اپنے اعلی حکام کے ساتھ صلاح و مشورہ کے لئےاپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے اور ان کی ویانا واپسی پرمذاکرات کا اگلا دور شروع ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر مذاکرات کا اگلا مرحلہ آخری ہوسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ویانا میں مذاکرات کا پانچواں دور کامیاب رہا ہے ۔ اجلاس میں شریک وفود نے مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور مذاکرات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا جبکہ وفود کے سربراہان اپنے ممالک میں صلاح و مشورے کے لئے واپس جائیں گے اور مذاکرات کا اگلا دور آئندہ چند دنوں میں شروع ہوجائےگا۔

ٹیگس