ایران و پاکستان کے سرحدی حکام کا اجلاس
Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
ایران و پاکستان کے سرحدی حکام نے تفتان سرحدی علاقے میں اپنا ایک مشترکہ اجلاس تشکیل دیا ہے۔
اس اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت تفتان سرحدی علاقے کے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ اچکزئی نے کی جبکہ ایرانی وفد میں میرجاوہ کے سرحدی حکام شامل ہوئے۔
اس اجلاس میں فریقین نے دو طرفہ سیکورٹی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایران سے ملنے والی سرحد پر باڑ لگانے کا کام دو ہزار اکیس کے اختتام سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اب تک چوالیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔