Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ کی  جوزف بورل سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے گفتگو کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے شہر انٹالیہ میں جمعے کو یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے مختلف معاملات منجملہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ انٹالیہ ڈپلومیسی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں۔  انہوں نے اس موقع پر عراق کے وزیرخارجہ فواد حسین، افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور افغانستان کے سابق وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور اس ملک کی جمعیت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انٹالیہ ڈپلومیٹک اجلاس جمعے کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے خطاب سے شروع ہوا۔ اس اجلاس میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی  ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین شریک ہیں۔  

ٹیگس