Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • قطر کے امیر کی ایران کے نو منتخب صدر سے  ٹیلی فونی گفتگو

مختلف عالمی رہنماؤں کی جانب سے صدارتی الیکشن میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدرسید ابراہیم رئیسی سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تقویت پر بھی تاکید کی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سنیچر کے روز بھی اپنے ایک پیغام میں صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ اب تک لاطینی امریکہ، روس، چین، پاکستان، ہندوستان، ترکی، عمان، شام، عراق، کویت، آرمینیا، ازبکستان، آذربائیجان، الجزایر، کیوبا، وینزویلا، نائجیریا اور شمالی کوریا سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 18 جون کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی 18 ملین  سے زائد ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

ٹیگس