Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۸ Asia/Tehran
  • پابندیوں کی منسوخی کے لئے اسٹریٹیجک ایکشن  قانون پر عمل درآمد پر زور

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی منسوخی کے لئے پارلیمنٹ کے اسٹریٹیجک ایکشن قانون کے نفاذ کے لئے تین مہینے کی مہلت ختم ہونے کے بعد اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے اور اس قانون پر عمل درآمد جاری ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو پابندیوں کی منسوخی کے لئے اسٹریٹیجک ایکشن قانون پر عمل درآمد کے بارے میں ایک ممبرپارلیمنٹ کے سوال کے جواب میں کہا کہ تین مہینے گذرنے کے بعد اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے اور اس کے بعد ایٹمی تنصیبات میں نصب کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی کوئی بھی چیز ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے حوالے نہیں کی گئی ہے بلکہ سب کچھ ایران کے پاس ہے اور قانون پر پوری طرح عمل کیا جائے گا ۔

ایران کی پارلیمنٹ نے امریکا اور یورپی ملکوں کے ذریعے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے بعد اسٹریٹیجک ایکشن قانون پاس کرکے حکومت کو پابند بنایا کہ امریکی پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو محدود کیا جائے اور ایٹمی سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد کم کرنے کے سلسلے میں مزید قدم اٹھائے جا‏‏ئیں ۔

ٹیگس