Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

ایران کے وزیر خارجہ کے خصوصی معاون اور ان کے ہمرا وفد نے شام کے صدر سے ہونے والی ملاقات کے دوران، باہمی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  کے خصوصی معاون علی اصغر خاجی اور ان کے ہمرا وفد نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کے دوران، باہمی اسٹریٹجک تعلقات سمیت تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں تعاون کے فروغ پر مشترکہ کمیٹیوں کے کردار کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ اس ملاقات میں علاقائی تبدیلیوں، بعض سیاسی مسائل بالخصوص آستانہ امن عمل کے اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور شامی عوام کے مفادات کیلئے مثبت نتائج تک پہنچنے کی سیاسی کوششوں کے تسلسل نیز بغیر کسی بیرونی مداخلت کے شامی آئین ساز کمیٹی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

علی اصغر خاجی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی مدد کا سلسلہ جاری ر کھےگا۔

اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے کامیاب منعقد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کی قدرانی کی۔

علی اصغر خاجی نے شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس