Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کو بہر صورت ایٹمی معاہدے میں واپس آنا ہو گا: چین

چین کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی فوری طور پر واپسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وانگ یی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ طور پر علیحدگی اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو ایران کے ایٹمی مسئلے کی بنیادی وجہ قرار دیا اور بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی فوری طور پر واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی جیسی اپنی غلطی کی اصلاح  کرے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں ویانا میں مذاکرات کے چھے دور مکمل ہو چکے ہیں مگر امریکہ اب تک بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں اپنی واپسی سے متعلق سخت فیصلہ نہیں کر سکا ہے، جبکہ امریکہ کے سلسلے میں اپنے تجربات کے پیش نظر واشنگٹن سے ایٹمی معاہدے سے پھر علیحدہ نہ ہونے کی ضمانت حاصل کرنا ایران اپنا حق سمجھتا ہے۔

ٹیگس