باہمی تعلقات کے فروغ پر ایران و شام کی تاکید
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انھیں ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے نو منتخب صدر کی کامیابی و کامرانی اور ایران کی ترقی و پیشرفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور بشار اسد نے باہمی تعاون کو جاری رکھنے اور اسے مزید مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی 18 جون کو ہونے والے انتخابات میں 18 ملین سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایران کے صدر منتخب ہوئے۔