Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۱:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب سے مذاکرات میں پیش رفت ، اسرائیل نے ایران میں تخریبی کارروائی کی کوشش کی ہے ، حکومتی ترجمان

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ہم اختلافات کو کم سے کم کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے ۔

          حکومتی ترجمان علی ربیعی نے منگل کے روز کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کچھ مقامات پر یہ اختلافت پیچیدگی کا بھی شکار ہو سکتے ہيں اور ان کے حل کے لئے وقت کی ضرورت ہے تاہم ہم اختلافات کو کم کرنے کے لئے مذاکرات جاری  رکھیں گے اور  دو طرفہ نیک نیتی ، فریقین کے مفادات کے تحفظ اور تشویشوں کو ازالے کی بنیاد پر ہمیشہ مذاکرات کے لئے آمادہ ہيں ۔

ایران کے حکومتی ترجمان علی ربیعی نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایران کے کرج شہر میں قومی ایٹمی انرجی کے ادارے کی ایک عمارت میں تخریب کاری کی کوشش کی تصدیق کی لیکن اس بات پر زور دیا کہ اس کارروائی سے انسانی جان کا ضیاع نہيں ہوا اور ساز و سامان کو بھی پہنچنے والا نقصان معمولی ہے۔

           حکومتی ترجمان نے اس تخریکاری کے پیچھے صیہونی حکومت کا ہاتھ بتاتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس قسم کے اقدامات سے یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ وہ ایران کو روکنے میں کامیاب ہو گئي ہے اور اب ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت نہيں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کی ہر تخریبی کارروائي کے بعد ہماری طاقت اور توانائیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

          انہوں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران طالبان سے مذاکرات کے موضوعات کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں مذاکرات کا فیصلہ اعلی سطح پر لیا جاتا ہے اور قومی مفادات کے تناظر میں ہوتا ہے۔

          انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ایٹمی مذاکرات کاروں کی ٹیم میں کوئي تبدیلی واقع نہيں ہوئی ہے اور جے سی پی او اے کے لئے جاری مذاکرات کے بارے میں فیصلہ قائد انقلاب اسلامی کی نگرانی میں اعلی سطح پر اور قومی سلامتی  کی اعلی کونسل میں لیا جاتا ہے ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

 

ٹیگس