Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اورایران نے اسلام آباد اور تہران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر توانائی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے تحت توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ  تعاون کے فروغ کے لئے پختہ عزم رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" نے پیر کے روز پاکستانی وزیر توانائی "حماد اظہر" سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے اظہر سے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کی روشنی میں ایران اور پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، پاکستانی وزیر اعظم کے  گزشتہ دورہ ایران کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بالخصوص بجلی کے شعبے میں تعاون کے لئے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان گہرے قریبی تعلقات ناگزیر ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس