اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ میں ایران کے تین پولیس اہلکار شہید
منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ایران کے تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ بدھ کی شام ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں ہوئی جس میں ایرانی پولیس کے تین جانباز کام آ گئے۔
صوبہ کرمان کے پولیس کمشنر عبدالرضا نادری نے بتایا کہ کرمان کے کہنوج شہر میں منشیات کے اسمگلروں کے ایک گینک کے ساتھ پولیس کی چھڑپ ہوئی جس میں گینگ کا سرغنہ بھی ہلاک ہو گیا۔
اسمگلروں کے پاس سے تین کلاشنکوف کے علاوہ دیگر چھوٹے موٹے ہتھیار اور بڑی مقداد میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف فرنٹ لائن پر سرگرم رہنے والے ایک ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور اب تک اس راہ میں وہ تین ہزار سے زائد شہیدوں کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔
اقوام متحدہ نے منشیات کی روک تھام کے تعلق سے بارہا ایران کی جانفشانیوں کی قدردانی کی ہے۔