Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورت حال ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کا محور

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات علاقے کے حالات خاص طور سے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کی

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستان کے وزیرخارجہ جے شنکر نے ٹیلی فونی رابطے میں مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی تازہ ترین صورت حال ، علاقے کے اہم مسائل بالخصوص افغانستان کے حالات کے بارے میں گفتگو اورتبادلہ خیال کیا-

 ہندوستان کے وزیرخارجہ جے شنکر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ اپنی گفتگو کی خبردی اور کہا کہ اچھا ہے کہ ہم نے ایران کے وزیرخارجہ سے گفتگو کی۔ جے شنکر نے کہا کہ ہم نے باہمی تعلقات کے بارے میں ایک کامیاب گفتگوکی ہے-

ہندوستان کے وزیرخارجہ نے ابھی حال ہی میں روس جاتے ہوئے چند گھنٹے تہران میں قیام کیا تھا اوروزیرخارجہ جواد ظریف کے ساتھ باہمی تعلقات خاص طورسے افغانستان کے حالات کے بارے میں صلاح مشورہ کرنے کے بعد نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کا خط پیش کیا تھا ۔

Image Caption

 

ٹیگس