Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۵:۱۶ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس نے ایک ویڈیو جاری کرکے صیہونی خونخوار جاسوس ایجنسی موساد کے ایجٹنوں پر نظر رکھنے اور ان کی گرفتاری کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

وزارت انٹلیجنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی خونخوار جاسوس ایجنسی موساد کے جاسوسوں کو ملک کے مغربی علاقے میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولے بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ موساد کے جاسوسوں کے ملک میں داخل ہوتے ہی ان پر گہری نظر رکھی جانے لگی اور ان کی سرگرمیوں کو کیمروں میں قید کیا گیا اور جب پختہ ثبوت مل گئے تو خفیہ شعبے کو افراد نے ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ان ہتھیاروں سے ملک میں بڑی تخریبی کاروائیاں کرنے کی کوشش میں تھے۔

 

ٹیگس