Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف برطانیہ اور امریکہ کی اشتعال انگیزیاں

امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران، خلیج فارس کی سلامتی کے ضامن ملک کے عنوان سے برطانیہ اور امریکہ کے اشتعال انگیز اور غیرمربوط بیانات کی مذمت کرتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ ایرانی بحری جہازوں کیخلاف بدستور دہشتگردانہ حملوں پر خاموشی اختیار کرتے تھے اور ساتھ ہی وہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتے رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایران کے خلاف ہر طرح کی مہم جوئی اور کارروائی کا فوری اور سختی سے جواب دیتے رہیں گے۔

ٹیگس