برطانیہ ایران سے بھتہ وصول نہیں کر سکتا
نائب ایرانی وزیرخارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے 40 سال سے زائد عرصے کا قرضہ دینے کے بجائے ایران سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش میں ہے۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس کوشش میں ہے کہ ایران کے قرضے جسے 40 سال سے زائد کاعرصہ ہو گیا ہے اسے دینے کے بجائے ایران سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش میں ہے تاہم اسے معلوم ہونا چاہئیے کہ اسے اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری کی گرفتاری کو جسے جاسوسی کے الزام میں ایران نے گرفتار کیا ہے غلط قرار دیتے ہوئے اس کی اور اسی طرح ایران و برطانیہ کی ڈبل نیشنلٹی رکھنے والے دیگر قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ نازنین زاغری جاسوسی کے الزام میں 2017 سے ایران کی جیل میں قید ہے۔