Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران میں شب عاشور کی عزاداری

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں شب عاشورائے حسینی کی مناسبت سے عزاداران مظلوم کربلا عزاداری اور سوگواری میں مصروف ہیں۔

ایران سمیت دنیا بھر میں یکم محرم سے نواسہ رسول، مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور سوگواری کا سلسلہ جاری ہے اور بعض ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران و عراق میں شب عاشور کی عزاداری اور اعمال شب عاشور بجا لانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
خاص طور سے مقدس شہر مشہد اور قم میں حرم ہائے مطہر میں شہدائے کربلا کے عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو فرزند رسول حضرت امام علی رضا (ع) اور فاطمہ معصومہ (س) کی بارگاہ میں حاضر ہو کر آپ کو شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔
مشہدالمقدس میں حضرت امام علی رضا (ع) کے حرم مطہر میں خطبہ خوانی کی قدیم روایت کا عمل بھی انجام پا رہا ہے.
ادھر کربلائے معلی میں عراق کے مختلف شہروں اور قریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے زائرین بھی روضہ ہائے مبارک اور بین الحرمین میں عزاداری میں مصروف ہیں ۔
پاکستان میں بھی شب عاشور کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ہر طرف عزاداران امام مظلوم کربلا کی آہ و بکا کی صدائین بلند ہیں۔
ادھر ہندوستان بھر میں بھی محرم کی عزاداری عروج پر ہے ۔ ہندوستان میں عاشور جمعے کو ہے۔

 

ٹیگس