رکن ایرانی پارلیمنٹ کا انتباہ
اسرائیل نے غلطی کی تو اس پر میزائیلوں کی بارش کردیں گے
اسرائیل نے چھوٹی سی غلطی کی تو اسے میزائیلوں کی بارش سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بات ایران کے سینیئر رکن پارلیمنٹ معین الدین سعیدی نے نیوز ایجنسی فارس سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ چابہار سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کی چھوٹی سی غلطی کا دردناک جواب دے گا اور اسمارٹ میزائیلوں کی بڑی بڑی کھیپیں اسی دن کا انتظار کر رہی ہے۔
معین الدین سعیدی نے ایران کے خلاف اسرائیل کی دھمکیوں اور فوجی حملے کے دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کو اچھی طرح معلوم ہے ایران کا جواب ان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کی پوزیشن آج ہر دور سے زیادہ متزلزل ہے اور اس کے قیام کا جواز خطرے میں پڑ گیا ہے لہذا وہ رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لیے دوسرے ملکوں کے خلاف دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جو حکومت متعدد بار حزب اللہ کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہو وہ ایران جیسے طاقتور ملک کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔