ہمسایہ ممالک ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل : ایران کے نئے وزیر حارجہ
ایران کے نئے وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ ہمسایہ ممالک اور ایشیاء ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹوئیٹ میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کی جانب سے مجھ پر اعتماد کیا جانا میرے لیئے فخر کی بات ہے کہا کہ ایک متوازن ، آگاہ اور اصول و منطق اور عزت و وقار کی پالیسی ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک اور ایشیاء ہماری خارجہ پالیسی میں سر فہرست ہے۔
دوسری جانب ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک پیغام میں حسین امیر عبداللہیان کو ایرانی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی بڑھتی ہوئی اعلی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ آپ، ایران اور روس کے درمیان ہمہ جہتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے عوام کے مفاد نیز بین الاقوامی امن و استحکام کے حصول کیلئے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں مزید اضافے کیلئے پُر امید ہوں۔
کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے بھی نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کویت کے وزیر خارجہ سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اورایران خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں کویت کے وزیر خارجہ نے کویت کے بادشاہ کی طرف سے ایران کے اعلی حکام کیلئے نیک خواہشات کا اطہار کیا۔