Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی امریکی مقابلوں میں شریف یونیورسٹی کی ٹیم کی کامیابی

ایران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ٹیم نے امریکی ایرو اسپیس اور ایوی ایشن طیاروں کی ڈیزائننگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایران کی شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی شیڈ ایکس ٹیم نے امریکن ایرونوٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن اے آئی اے اے کے گریجویٹ ایئر کرافٹ ڈیزائن مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

ڈاکٹر محمد ہاشم صدرائی کی سربراہی میں شیڈ ایکس ٹیم نے چکاوک نامی پرندے کے نام سے چیکا علاقائی جیٹ طیاروں کی سیریز ڈیزائن کی ہے جو ایک سے زیادہ آئیڈیاز کو استعمال کرتے ہوئے مقابلہ میں اترنے والے طیاروں سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

اس سال دو ہزار اکیس کے مقابلے کا موضوع علاقائی جیٹ طیاروں کی ایک نئی سیریز کی ڈیزائننگ ہے جو موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں کم از کم بیس فیصد کم ایندھن استعمال کرے۔

ٹیگس