ایران تیرا شکریہ
شام کے صدر نے دمشق کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر شام کےصدر نے ایران کی جانب سے شام کی حمایت کرنے پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے دو جانبہ علاقائی تعاون اور عالمی صورتحال پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔
ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اس حساس علاقے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی، خطے میں قیام امن و استحکام کیلئے مضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اسلامی اور علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعاون کا فروغ خطے میں پائیدار قیام امن میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان بغداد اجلاس کے بعد شام کے دورے پر کل دمشق پہنچے۔