ایران و پاکستان نے کی باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید
ایران و پاکستان نے علاقائی سطح پر تہران اوراسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستانی بحریہ کے سربراہ نے اپنے حالیہ دورہ ایران پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ نیز علاقائی سطح پر پاکستان اور ایرانی بحریہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل امجد خان نیازی نے اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرسید محمد علی حسینی سے ہونی والی ملاقات کے موقع پر اپنے حالیہ دورہ ایران کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے سمندری شعبے میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے میری ٹائم سیکورٹی کے تحفظ کے سلسلے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
در این اثنا ایرانی سفیر نے پاکستان کے زیر حراست ایرانی کشتیوں کو آزاد کرنے کیلئے پاکستانی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس شعبے میں دیگر مشکلات دونوں فریقین کے تعاون سے حل ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ دوطرفہ سمندری معاہدوں پر دستخط کرنے کی کوششیں اور ایران اور پاکستان کے درمیان وفود کا تبادلہ بھی اس ملاقات کے دوران زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا تھا کہ پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے اپنے حالیہ دورہ ایران میں ایڈمرل شہرام ایرانی سے ملاقات میں ایرانی بحریہ کو بین الاقوامی امن بحری مشق میں شرکت کی دعوت دی۔